مصطفی کمال وطن دشمن عناصر کازوال بن کر ابھرے ہیں،الطاف شاہد

مصطفی کمال وطن دشمن عناصر کازوال بن کر ابھرے ہیں،الطاف شاہد

لاہور(جنرل رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال وطن دشمن عناصر کازوال بن کر ابھرے ہیں۔باریاں مقررکرکے اقتدارانجوائے کرنیوالی دونوں بڑی پارٹیوں سے مایوس عوام نے پاک سرزمین پارٹی اوراس کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کواپنی امیدوں کامحوربنالیا۔ ہماری قیادت کی سیاسی وانتظامی ترجیحات سے قومی سطح پرمثبت تبدیلی آئی گی ۔پی ایس پی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد پروفیشنل افراد کی صلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کرے گی ۔پاکستان کو مصطفی کمال کی صورت میں تازہ دم اورپرعزم سیاسی قیادت کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہد نے مزیدکہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ، مرکزی صدرانیس احمد قائم خانی اور سیکرٹری جنرل رضاہارون پاکستان اورپاکستانیوں کامستقبل ہیں۔ ہمارے قائدین اورکارکنان تعمیر وطن کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کے ہاتھوں میں پاکستان کی باگ ڈورآنے سے عام آدمی کیلئے نیا دور شروع ہوگیا ۔ مصطفی کمال کی سوچ میں قائداعظم ؒ کاویژن جھلکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہوتے ہوئے پاکستان اور پی ایس پی کاجھنڈا کبھی سرنگوں ہوانہ ہوگا۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1