کٹھ پتلی حکومت حکمران خاندان کی کرپشن کو تحفظ دے رہی ہے،اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے چندراہے گاؤں ،بہار کالونی اور قینچی مین بازار عابد مارکیٹ میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت ایک شریف حکمران خاندان کی کرپشن کو بچانے اور انکونوازنے میں لگی ہوئی ہے ، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے نواز شریف نے اپنی چوری کو بچانے کی خاطر عدلیہ مخالف تحریک کا جو نعرہ لگا یا ہے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی نا اہلی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، نواز شریف کے درباری وفاقی وزراء اپنے اپنے محکموں میں کام کرنے کے بجائے کرپشن کا دفااع کرتے ہوئے ان کے اردگرد کھڑے ہیں ، اقلیتیں پاکستان کی برابر کی شہری ہیں ، کوئٹہ چرچ پر ہونے والے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، حکومتیں چرچز کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے ، پی ٹی آئی جاں بحق ہونے والے افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اعجا ز چودھری