یمن میں اتحادی فورسز کی قیادت سے رابطے کے ذریعے محفوظ راہ داری بنانے کا فیصلہ

یمن میں اتحادی فورسز کی قیادت سے رابطے کے ذریعے محفوظ راہ داری بنانے کا فیصلہ

صنعاء(این این آئی) سعودی عرب نے کہاہے کہ جنگ زدہ ملک میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے ایک جامع منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے، اتحادی فورسز کی قیادت سے رابطے کے ذریعے ایک محفوظ راہ داری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آیندہ دنوں میں اقوام متحدہ اور علاقائی امدادی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی تفصیل کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد الجابر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے ایک جامع منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت یمن کی بندر گاہوں کی صلاحیت بڑھائی جائے گی اور سعودی عرب کی یمن کے ساتھ واقع سرحد ی گذرگاہوں کے ذریعے بھی انسانی امداد مستحقین تک پہنچائی جائے گی او ر اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔سعودی سفیر نے کہا کہ اتحادی فورسز کی قیادت سے رابطے کے ذریعے ایک محفوظ راہ داری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اور آیندہ دنوں میں اقوام متحدہ اور علاقائی امدادی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی تفصیل کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر