ٹرمپ یہودیوں کو خوش کرنے کیلئے امن تباہ نہ کرے،فضل الرحیم اشرفی

ٹرمپ یہودیوں کو خوش کرنے کیلئے امن تباہ نہ کرے،فضل الرحیم اشرفی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، ناظم حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا زبیر حسن ، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے القدس کے علاقہ کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ عالمی امن تباہ اور یہ مسلمانوں کے سینہ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے جس کو امت مسلمہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی انہوں کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے فیصلہ کی مخالفت کرنے والے ممالک کی امداد بند کرنے کی دھمکی عالمی دہشت گردی ہے اس سے مسلمانوں میں مزید اشتعال پھیلنے اور عالمی سطح پر حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ یہودیوں کوخوش کرنے کی کوشش میں پوری دنیا کا امن تباہ نہ کرے اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کسی صورت بھی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دے گی ۔

فضل الرحیم

مزید : میٹروپولیٹن 1