فلپائنی سمندر میں مسافر بردار کشتی ڈوب گئی، 4 افراد ہلاک

فلپائنی سمندر میں مسافر بردار کشتی ڈوب گئی، 4 افراد ہلاک

منیلا(این این آئی) فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 70کلومیٹر دور واقع جزیرہ پولیلو کے قریب مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمن میڈیا کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ منیلا سے 70 کلومیٹر دور واقع جزیرہ پولیلو کے قریب مسافر بردار کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے،کشتی میں 250 سے زائد افراد سوار تھے جنہیں بچانے کیلئے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔حکام کی جانب سے حادثے میں درجنوں افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیا ۔کشتی ڈوبنے کی وجہ سمندر میں پیدا ہونیوالی طوفانی صورتحال بتائی گئی ہے ۔

مزید : عالمی منظر