جاپانی غذائی منڈی تویوسْو آئندہ سال 11 اکتوبر کو کام شروع کردے گی

جاپانی غذائی منڈی تویوسْو آئندہ سال 11 اکتوبر کو کام شروع کردے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(اے پی پی) جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمیٰ اور کاروباری اداروں کی تشکیل کردہ کونسل نے 11 اکتوبر 2018 ء کو تویوسْوغذائی منڈی کوکھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر یْوریکو کوئی کے نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں اعلان کیا تھا کہ تسْوکیجی میں واقع بوسیدہ فوڈ مارکیٹ کو قریبی تویوسْو میں منتقل کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا کیونکہ نئے مقام پر زہریلے کیمیکلز سے متعلق تشویش پائی جاتی تھی۔ اس سے علاقے میں اس سے قبل ٹوکیو گیس کمپنی کام کررہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ کونسل نے گزشتہ روز اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جاپان کے سیفٹی ماہرین مزکورہ علاقے میں صفائی کا تمام کام آئندہ سال جولائی کے اختتام تک مکمل کر لیں گے جس کے بعد اس علاقے کے محفوظ ہونے کے ساتھ تویوسو منڈی کی منتقلی کا کام شروع کیا جائے گا اور منڈی باقائدہ طور پر اکتوبر میں بحال کر دی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -