نواز شریف کے سیاسی شہید بننے کے حربے کامیاب نہیں ہونے دیں گے،شاہد صدیق

نواز شریف کے سیاسی شہید بننے کے حربے کامیاب نہیں ہونے دیں گے،شاہد صدیق

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عد لیہ پر تنقید کر نے والے اپنے گر یبان جھانکیں نواز شریف ملک میں سیاسی گرد چاہتے ہیں جس سے انہیں فائدہ پہنچ سکے لیکن ججز کو سوچنا چاہیے کہ طاقتور کے خلاف فیصلہ دیکر کب تک گالیاں سننی چاہئیں حکمران جماعت کے نکالے گئے وزیر اعظم سازشوں کی بات کر یں توملک کی عدلیہ کو جتنی گالیاں (ن) لیگ نے دیں اور کسی نے نہیں دیں ، نواز شریف ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل کر نے والوں کے ساتھ کھڑے رہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کے سیاسی شہید بننے کے حربے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کا ہر فورم پر محاسبہ کریں گے نواز شریف کا ججز پر الزامات لگا نا سر اسر جمہوری بساط لپیٹنے کے مترادف ہے

شاہد صدیق

مزید : میٹروپولیٹن 1