تہران میں 5.2 شدت کازلزلہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو اہلکار

تہران میں 5.2 شدت کازلزلہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو اہلکار

تہران (این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران میں 5.2شدت کا زلزلہ آیا ، زلزلے کے بعد سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،زلزلے کو ایران کے شمال کے کئی شہروں میں، تہران سمیت محسوس کیا گیا ، ریسکیو و امدادی ٹیموں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں آنے والے زلزلے کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ایرانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زلزلے کا مرکز ایران کے شہر میشکن دشت سے 40 میل کے فاصلے پر اور تہران کے جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کو ایران کے شمال کے کئی شہروں میں، تہران سمیت محسوس کیا گیا ، ریسکیو و امدادی ٹیموں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر