نوازشریف یاد رکھیں99والی سیاست اب نہیں چلے گی،زبیر کاردار

نوازشریف یاد رکھیں99والی سیاست اب نہیں چلے گی،زبیر کاردار

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف یاد رکھیں کہ ان کی 1999والی سیاست اب دوبارہ نہیں چلے گی اب عدلیہ بھی آزاد ہے اور میڈیا کی آنکھ بھی ایک ایک چیز کو دیکھ رہی ہے اس لئے اب ان کی کوئی بھی چال اور سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حق کے لئے کھڑے ہو چکے ہیں اب نواز شریف کی کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی نہ ہی اب ان کی کوئی نام نہاد احتجاجی تحریک چلے گی باشعور عوام کسی بھی قیمت پر نوازشریف کی لوٹ مار والی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے نواز شریف بندے کرائے پر بھی ڈھونڈیں گے تو ان کا ساتھ کوئی نہیں دے گا کیونکہ ان کی چوری پکڑی جا چکی ہے ۔

زبیر کاردار

مزید : میٹروپولیٹن 1