چین میں شیشے کے نئے پل کا افتتاح کل ہو گا
بیجنگ (آئی این پی ) چین میں شیشے کے نئے پل کا افتتاح مکمل کرلیا گیا ہے ، یہ 1272فٹ لمبا فلائنگ ڈریگن گلاس بریج چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں تعمیر کیا گیا ہے جس کا کل افتتاح کر دیا جائے گا اس پل میں خصوصی پینلز استعمال کئے گئے ہیں جب اس پر سے لوگ گزریں گے تو یہ ہلنا شروع کردیں گے، پل میں ڈریگن کے مجسمے نصب کئے گئے ہیں جو دھوئیں کو ختم کریں گے اور یہ پرواز کرتے ہوئے محسوس ہوں گے ، یہ ڈریگن 590فٹ کی اونچائی پر دھوا ں چھوڑیں گے جو دیکھنے والوں کیلئے حسین منظر پیش کرے گا ،یہ پل ووہو شہر کے باہر مارین کی فینگ کے مقام پر تعمیر کیا گیا ہے ،پل کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے اور اسے کل 23دسمبر کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا ، اس پل پر 600افراد ایک وقت میں نظارہ کرسکتے ہیں ۔