جرمنی میں بے گھر افراد کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ ہو گئی

جرمنی میں بے گھر افراد کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ ہو گئی

برلن (اے پی پی) یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی میں تقریباً آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار افراد بے گھر ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابقیہ بات جرمنی میں بے گھر افراد کی مدد کے لیے کام کرنے والے ایک وفاقی ورکنگ گروپ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اس گروپ کے مطابق ان میں سے ایک محدود تعداد سڑکوں پر رہتی ہے جبکہ آٹھ لاکھ کے قریب جرمن شہری عارضی طور پر اپنے دوستوں، رشتہ داروں یا پھر بے گھر افراد کے لئے بنائے گئے ہنگامی مراکز میں رہتے ہیں۔ اس گروپ کے مطابق تقریباً 52 ہزار افراد بے سر و سامانی کی حالت میں گلیوں اور سڑکوں پر زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر