سرحدی تنازعہ پر چین بھارت مذاکرات آج ہوں گے

سرحدی تنازعہ پر چین بھارت مذاکرات آج ہوں گے

نئی دہلی (اے پی پی) چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازعے کے حوالے سے مذاکرات کا نیا دور (آج) شروع ہو گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعے کے حوالے سے یہ بیسیویں بات چیت ہو گی۔ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان یہ اعلی سطحی مذاکرات صرف سرحدی تنازعے کے حوالے سے نہیں بلکہ سٹریٹجک کیمونیکشن کے لئے بھی پلیٹ فارم ہے۔واضح رہے کہ اروناچل پردیش کے علاقوں پر ملکیت کے حوالے سے یہ دونوں ملکوں کے درمیان 1962ء میں ایک جنگ بھی ہو چکی ہے۔ ان دونوں ممالک کے مابین اس مذاکراتی عمل کا آغاز 2003ء میں ہوا تھا۔

مزید : عالمی منظر