یوگنڈا کی پارلیمنٹ مچھلی بازار بن گئی، اراکین آپس میں گتھم گتھا

یوگنڈا کی پارلیمنٹ مچھلی بازار بن گئی، اراکین آپس میں گتھم گتھا

کمپالا(این این آئی)یوگنڈا کی پارلیمنٹ کی عبادت گاہ میں رکھی پلیٹیں باہر لے جانے کے معاملے پر اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس کے بعد اسپیکر کو ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے فوری اجلاس ملتویٰ کرنا پڑا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوں تو دنیا بھر میں پارلیمنٹ قانون کی تشکیل کیلئے بنائی جاتی ہیں، لیکن بعض اوقات ان ہی ایوانوں میں قانون نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی۔ایسا ہی کچھ ہوا یوگنڈا کی پارلیمنٹ میں، جہاں پولیس اور اراکین کے مابین معمولی تنازعے نے ایوان کو مچھلی بازار بنا دیا۔اراکین نے جونہی پارلیمنٹ میں موجود عبادت گاہ میں رکھی پلیٹیں باہر لے جانا چاہیں ،تو پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا جس پر اراکین بھڑک گئے۔اراکین نے پلیٹوں سے بھری باسکٹ فرش پر پھینک دی اور کئی پلیٹیں توڑ ڈالیں تاہم پارلیمنٹ میں ہونے والی اس ہنگامہ آرائی پر اجلاس فوری طور پر ملتوی کردیا گیا۔

مزید : عالمی منظر