امریکا کی چیچنیا کے سربراہ سمیت 5روسیوں کے خلاف مالی پابندیوں عائد

امریکا کی چیچنیا کے سربراہ سمیت 5روسیوں کے خلاف مالی پابندیوں عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے پانچ روسیوں کا نام مالی اعتبار سے ناپسندیدہ افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے، جن میں چیچنیا کے طاقتور شخص، رمضان قادروف شامل ہیں، جن پر سرکاری بدعنوانی سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف جبری ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیچنیا کے سربراہ کے طور پر قادروف ایسی انتظامیہ کی قیادت کرتے ہیں جو لوگوں کے لاپتہ ہونے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔ امریکا نے ایک قیدخانے کے داروغے اور چیچنیا کی وزارت داخلہ کے امور کی ایک شاخ کے سربراہ، ایوب کتائیف پر الزام لگایا ہے کہ وہ ماورائے عدالت ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں، جن میں ہم جنس پرستوں سے اذیت ناک رویہ برتنے کا الزام شامل ہے۔امریکا نے تین دیگر افراد پر بھی الزام عائد کئے ہیں جن میں الیگزی شیشنیا، یولیا میورووا اور آندرے پاولوف شامل ہیں، جو 23 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکس چوری کی سازش میں ملوث رہے ہیں، جس سے اٹارنی سرگئی میگنسکائی نے پردہ اٹھایا ہے، جو روس میں قائم ہرمیٹیج فنڈسے وابستہ ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -