مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے سے معذرت کرلی

مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے سے معذرت کرلی

کراچی(آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے سے انکارکردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے صرف اس لئے واپڈا کے خلاف قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے سے منع کر دیا کیوں کہ ان کی غیر موجودگی میں سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس این جی پی ایل) کا مڈل آرڈر بہت اچھا کھیلتا آرہا ہے اور انہیں ٹیم میں شامل کیے جانے کی صورت میں کسی ان فارم بیٹسمین کو ان کیلئے جگہ خالی کرنا پڑنی تھی جو وہ کسی صورت نہیں چاہتے تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی