چیف آف دی ایئر سٹافگ ویمن سکواش ، اینی اور سیواسنگاری کا آج فائنل جوڑ پڑیگا

چیف آف دی ایئر سٹافگ ویمن سکواش ، اینی اور سیواسنگاری کا آج فائنل جوڑ پڑیگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹاپ سیڈہانگ کانگ کی اینی او اورملائیشیا کی سیواسنگاری سبرا مینیئم نے چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل وویمن سکواش چمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی اینی اونے مصرکی رووان ایلاریبی کوجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ملاءئشین سیواسنگاری سبرا مینیئم نے آسٹریلین ریچیل گرینگھم کو شکست دی۔ پاکستان اوپن مینزسکواش چیمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ مروان الشوربگی نے آسان مقابلے میں ہم وطن مازین حشام کو 3-0سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ دوسرا کوارٹر فائنل مصر کے زاہد محمد اور ملائیشیا کے یین یو نگ کے درمیان ہواجو زاہد محمد نے جیت لیا۔دونوں کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دلچسپ مقابلے کے بعدشکست دی ۔ویمنزمقابلوں میں پہلے میچ کے مہان خصوصی سکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ائیر مارشل شاہد اختر علوی اس میچ کے مہمانِ خصوصی تھے۔ سابق ورلڈ چیمپئن قمر زمان نے بھی یہ میچ دیکھا۔دوسرے میچ میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ سابقہ ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان نے بھی یہ سیمی فائنل دیکھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی