آئی سی سی کا سال کی بہترین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ویمنز ٹیموں کا اعلان

آئی سی سی کا سال کی بہترین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ویمنز ٹیموں کا اعلان

دبئی (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال کی بہترین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ویمنز ٹیموں کا اعلان کر دیا، لیفٹ آرم بھارتی سپنر اکتا بشت واحد کھلاڑی ہیں جو دونوں ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جبکہ پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکی۔ جمعرات کو آئی سی سی نے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا، انگلینڈ کی ہیتھرنائٹ کو ون ڈے اور ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں کپتان ہیتھرنائٹ، ٹامی بیوماؤنٹ، میگ لیننگ، متھالی راج، ایمی سیٹرتھویٹ، علیزے پیری، سیرا ٹیلر، ڈین وان نائیکرک، مریزن کیپ، اکتا بشت اور ایلکس ہارٹلے شامل ہیں جبکہ ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں کپتان سٹیفنی ٹیلر، بیتھ مونی، ڈینی وائٹ، ہرمنپریت کوہر، سوفی ڈیوائن، دیندرا ڈوٹن، ہیلے ولیمز، میگن سکٹ، آماندا جیڈ ویلنگٹن، لی تاہو ہو اور اکشتا بشت شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی