کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملن فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر

کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملن فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر
کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملن فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر

  

آکلینڈ (نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملن فٹنس مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بقیہ میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر ستھ رانس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملن جو کہ پاؤں کی انجری میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے کالی آندھی کے خلاف پہلا ون ڈے بھی نہیں کھیل سکے تھے کو ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز کے بعد شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر ستھ رانس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈم ملن کے علاوہ کیویز کو کالی آندھی کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز میں کپتان کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

، دونوں کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی