پی ٹی سی ایل کے تعاون سے آل نیشنل ویل چےئر یوزر کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد

پی ٹی سی ایل کے تعاون سے آل نیشنل ویل چےئر یوزر کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پی ٹی سی ایل کے تعاون سے جسمانی طور پر معذور افرادکے لیے آل نیشنل ویل چےئر یوزر کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد مائل سٹون کی جانب سے کیا گیا۔ مائل سٹون خصوصی افراد کی معاشرتی بھلائی کا ایک ادارہ ہے ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ویل چےئر صارف کی 10ٹیموں بشمول2خواتین ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ان کھلاڑیوں نے افتتاحی دن کے کھیل میں غیر معمولی مہارت کی نمائش کی اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کایقین دلایا۔پی ٹی سی ایل نے مائل سٹون کے ساتھ مل کرجسمانی طور پر معذورافراد کی خصوصیات کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کیا ۔ پورے ملک سے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر سید مظہر حسین نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''پی ٹی سی ایل ہر سطح پر سماجی انحصار کو فروغ دینے میں یقین رکھتا ہے اور خاص طور پر معذور افراد کی زندگی کا معیار بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے ہمیں امید ہے کہ ہمارا تعاون ان کی زندگیوں میں خو شیاں لائے گا ''۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی