سکواش میں ورلڈ رینکنگ منوانی ہے تو پھر کارکردگی تو دکھانا ہو گی، جہانگیر خان

سکواش میں ورلڈ رینکنگ منوانی ہے تو پھر کارکردگی تو دکھانا ہو گی، جہانگیر خان

اسلام آباد(این این آئی)سکواش لیجنڈ اور سابق ورلڈ چیمپین جہانگیر خان نے پاکستان میں انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹس کی بحالی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2018میں ایسے ٹورنامنٹس دیگر شہروں میں بھی مکنعقد ہوں، پاکستان اوپن کے کوارٹر فائنل راونڈ تک کسی پاکستانی کے نہ پہنچنے پر افسوس ہے، بڑے ٹورنامنٹس میں ہی پلیئرز کو بریک تھرو کرنا ہوگا، ورلڈ رینکنگ منوانی ہے تو پھر کارکردگی تو دکھانی ہو گی جبکہ غیر ملکی پلیئرز کی ایونٹ میں شرکت خوش آئند ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہاکہ پاکستان اوپن کا دوبارہ بحال ہونا سکواش کیلئے اچھا ہے،ماضی میں پاکستان اوپن کا خود بھی حصہ رہا ہوں، غیر ملکی پلیئرز کی ایونٹ میں شرکت خوش آئند ہے، ورلڈ رینکنگ منوانی ہے تو پھر کارکردگی تو دکھانی ہو گی جبکہ پلیئرز اپنی غلطیوں سے سیکھے کیونکہ غلطیوں سے سب کو سیکھنا چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی