ٹور میچ، زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 196پر ڈھیر

ٹور میچ، زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 196پر ڈھیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارل(نیٹ نیوز)زمبابوین ٹیم جنوبی افریقہ افر یقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور کرکٹ میچ کی پہلی اننگز میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مسکڈزا 79 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے ، ولیمز، کوہن اور وان برگ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 60 رنز بنا لئے تھے اور اسے زمبابوے کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 136 رنز کی ضرورت ہے، ٹمبا باووما 36 اور بوکاکو ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جروس نے دو وکٹیں لیں۔