دھونی کامیاب ترین ٹی ٹونٹی وکٹ کیپر

دھونی کامیاب ترین ٹی ٹونٹی وکٹ کیپر

کٹک ( آن لائن )سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹونٹی کرکٹ کے کامیاب ترین وکٹ کیپر بن گئے۔ 36سالہ دھونی نے یہ اعزاز سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران اپنے نام کیا ، دھونی اب تک84میچز میں 74شکار کرچکے ہیں۔

جن میں 47کیچ اور27سٹمپ آؤٹ شامل ہیں ، اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ڈیویلیئرز نے 78میچز میں 72شکار کیے تھے۔فہرست میں تیسرا نمبر پاکستان کے کامران اکمل کا ہے جنہوں نے 58میچز میں60شکار کیے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی