براوو کی تباہ کن باؤلنگ، میلبورن رینی گیڈز نے ہوبارٹ کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

براوو کی تباہ کن باؤلنگ، میلبورن رینی گیڈز نے ہوبارٹ کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

ہوبارٹ (نیٹ نیوز) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ڈیوائن براوو کی تباہ کن باؤلنگ کے بعد کیمرون وائٹ اور مارکس ہیرس کی شاندر بلے بازی کی بدولت میلبورن رینی گیڈز نے ہوبارٹ ہریکنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں پر پورا کیا، براوو نے 28 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعرات کو کھیلے گئے بی بی ایل کے تیسرے میچ میں ہوبارٹ ہریکنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، میکڈرموٹ اور میتھیوشارٹ 34، ڈولان 26، کپتان جارج بیلی 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، براوو نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، جواب میں میلبورن رینی گیڈز نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کیمرون وائٹ نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، مارکس ہیرس 50 رنز بنا رک دوسرے نمایاں بلے باز رہے، بریڈ ہوج نے 22 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ آرچر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی