بگ بیش لیگ،سلو اوور ریٹ پر چار ٹیموں کو جرمانے کی سزا

بگ بیش لیگ،سلو اوور ریٹ پر چار ٹیموں کو جرمانے کی سزا

میلبورن (نیٹ نیوز)آسٹریلوی بِگ بیش میں بِگ جرمانے، سلو اوور ریٹ پر 4 ٹیموں یعنی 44 کھلاڑیوں کو جرمانے، کپتانوں کو نوٹس اور پابندی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔کینگروز کا دیس ڈومیسٹک سیزن کے میگا ایونٹ شروع ہوتے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے لگا، حکام نے سلو اوور ریٹ پر مینز کی سڈنی سکسر اور میلبرن سٹارز، ویمنز کی میلبرن رینیگیڈز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی چار ٹیموں کے چوالیس کھلاڑیوں کو جرمانے کر دئیے۔مرد و خاتون کپتانوں کو نوٹس کے ساتھ ہی وارننگ بھی کی گئی کہ دوبارہ ایسی غلطی پر ایک میچ کی پابندی لگ سکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے بڑی پیشکش بھی کر دی ہے کہ اگر تمام کھلاڑی بغیر اپیل سزار کو تسلیم کر لیں گے تو ان کا مینز کا ایک ہزار اور ویمنز کا دو سو پچاس پانڈ جرمانہ آدھا کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی