پی ایس ایل 3، کراچی کنگز کے تھیم سانگ کی تیاریاں عروج پر

پی ایس ایل 3، کراچی کنگز کے تھیم سانگ کی تیاریاں عروج پر

کراچی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ تھری میں کراچی کنگز کے تھیم سانگ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس بار ویڈیو میں مایہ ناز سٹارکرکٹر شاہد آفریدی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ان دنوں معروف گلوکار شہزاد رائے پی ایس ایل کی دوسری مہنگی ترین ٹیم کراچی کنگز کے تھیم سانگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس بار بوم بوم آفریدی بھی ان کا ساتھ نبھائیں گے اس گانے کے پروڈیوسر نقاش حیدر ہیں اور قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی بطور آرٹسٹ کراچی کنگز کے تھیم سانگ میں اپنے اور اپنی فرنچائز کے شائقین کا جوش بڑھاتے نظر آِئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی