سینئرز کرکٹ کپ:ملتان ہیروز نے خانیوال لائنز کو 69 رنز سے ہرادیا

سینئرز کرکٹ کپ:ملتان ہیروز نے خانیوال لائنز کو 69 رنز سے ہرادیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر )19 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ میں ملتان ہیروز نے خانیوال لائنز کو 69 رنز سے ہرادیا۔ملتان ہیروز نے29.5 اوورز میں 186 رنز بنائے۔ عنایت خان نے 76، مشکور 54 اور چمن شاہ نے 28 رنز بنائے۔ خانیوال لائنز کی طرف سے محمد ایوب نے 5/25 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں خانیوال لائنز 24.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔

طارق جاوید نے 35 اور وقار عظیم نے 29رنز بنائے۔ ملتان ہیروز کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلیم اللہ نے 5/30 وکٹ حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی