ایشوریاکا سلمان کی سابق منیجر کو ابھیشیک کیلئے ہائر کرنے کا فیصلہ

ایشوریاکا سلمان کی سابق منیجر کو ابھیشیک کیلئے ہائر کرنے کا فیصلہ
 ایشوریاکا سلمان کی سابق منیجر کو ابھیشیک کیلئے ہائر کرنے کا فیصلہ

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشوریا رائے بچن کو ان دنوں اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ناکام کیرئیر کی فکر لگی ہوئی ہے جسے بچانے کے لیے وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے درمیان تعلق کی کسے خبر نہیں دونوں کے عشق کے قصے زبان زد عام تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ناکام اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ابھیشیک بچن کے کیرئیر میں بہت کم فلمیں ہیں جو کامیاب ثابت ہوئیں۔ اب ایشوریا رائے نے اپنے شوہر کے کیرئیر کو بچانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کیلئے ایشوریا رائے نے سلمان خان کی سابق منیجر ریشماں شیٹھی کو ابھیشیک بچن کی منیجر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ریشماں کو ابھیشیک کے کیرئیر کو ایک نئی سمت دینے کے لیے لایا جارہا ہے۔ جس طرح انہوں نے سلمان خان کے کیرئیر کو اونچائیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب ابھیشیک بچن بھی اپنی ناکام فلموں کے باعث محتاط ہوگئے ہیں اور نئے پروجیکٹس سائن کرنے کے بجائے پہلے سے موجود پروجیکٹس پر ہی دھیان دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار ابھیشیک بچن کی امیدیں اس وقت بھارت کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم سے وابستہ ہیں جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں۔ یہ فلم ابھیشیک کے کیرئیر کے متعلق فیصلہ کرے گی کہ وہ اب بھی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں یا ان کا دور ختم ہوچکا۔

مزید : کلچر