اداکارگوندا نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں

اداکارگوندا نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں
 اداکارگوندا نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار گویندا نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گویندا 21 دسمبر 1963ء میں پیدا ہوئے ،انہوں نے 1985ء میں فلم’’تن بدن ‘‘ اور ’’لو 86 ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن ان کی فلم ’’الزام ‘‘ پہلے ریلیز کی گئی، انہوں نے 165 سے زائد فلموں میں کام کیا،انہیں 80 کی دہائی میں ایکشن ہیرو اور 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو سے مقبولیت حاصل ہوئی، انہوں نے متعدد سپرہٹ فلمیں کیں جن میں ’’شعلہ اور شبنم ‘‘ ، ’’آنکھیں ‘‘ ،’’ ہیرو نمبر 1 ‘‘ ، ’’ کلی نمبر 1 ‘‘ ، ’’حسینہ مان جائے گی ‘‘ ، ’’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘‘ ،’’ساجن چلے سسرال‘‘، ’’ بھاگم بھاگ ‘‘ ، پارٹنر ‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مزید : کلچر