بطور پروڈیوسر اچھے اور معیاری مواد پر مبنی فلمیں کرنا چاہتا ہوں:انیس بزمی

بطور پروڈیوسر اچھے اور معیاری مواد پر مبنی فلمیں کرنا چاہتا ہوں:انیس بزمی
 بطور پروڈیوسر اچھے اور معیاری مواد پر مبنی فلمیں کرنا چاہتا ہوں:انیس بزمی

  

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ ہدایتکار انیس بزمی نے کہا ہے کہ وہ بطور پروڈیوسر اچھے اور معیاری مواد پر مبنی فلمیں کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے کہا ہے کہ انہوں نے کیریئر میں بطور ہدایتکار اور مصنف کامیاب فلمیں کی ہیں لہذا جب میں نے فلم کی پیشکش دینے کا فیصلہ کیا جس میں میں نے لکھا اور یہ فیصلہ میں نے مذید پیسے کمانے کے خیال سے نہیں کیا لیکن مذید تجربے اور منفرد فلمیں کرنے کے خیال سے کیا ہے اور بطور پروڈیوسر اچھے اور معیاری مواد پر مبنی فلموں کی حمایت کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلم بنانے کے لئے مصنفوں کو مشکلات کا سامنا کرتے دیکھا ہے اور میں نوجوان ہدایتکاروں کی بھی حمایت کرنا چاہتا ہوں۔

مزید : کلچر