ورسٹائل اداکار ساقی کی 31ویں برسی آج منائی جائے گی

ورسٹائل اداکار ساقی کی 31ویں برسی آج منائی جائے گی
 ورسٹائل اداکار ساقی کی 31ویں برسی آج منائی جائے گی

  

لاہور (فلم رپورٹر) ورسٹائل اداکار ساقی کی 31ویں برسی آج منائی جائے گی ۔فلم سٹار ساقی کا اصل نام عبداللطیف بلوچ تھاانہوں نے اپنی فنی زندگی میں ساڑھے چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہیں بیس سے زائد ملکی و غیر ملکی زبانوں پر عبور حاصل تھاپی ٹی وی پر پیش کئے جانے والے ان کے ڈرامے دیواریں،جنگل اور گردش بھی بے پناہ مقبول ہوئے۔انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور ہیرو فلم ’’ لکھ پتی ‘‘ سے کیا ان کی فلموں میں سسی پنوں،زرقا، ناگن،اللہ دین کا بیٹا،ندی کے پار،ایک دل دو دیوانے،ہزار داستان،پردہ،شہید،وہ کون تھی،میرا گھر میری جنت،میں بنی دلہن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

معروف گلوکاروں مسعود رانا اور مجیب عالم کو فلم سٹار ساقی نے فلمی دنیا میں متعارفکروایا تھا انہوں نے پشتو فلموں کی معروف ہیروئین یاسمین خان سے شادی کی۔فلم سٹار ساقی 22دسمبر1986ء کو انتقال کر گئے تھے۔

مزید : کلچر