نوجوان اداکار علی ظفر بڑی سکرین پر مزید کام کرنے کے خواہش مند

نوجوان اداکار علی ظفر بڑی سکرین پر مزید کام کرنے کے خواہش مند
 نوجوان اداکار علی ظفر بڑی سکرین پر مزید کام کرنے کے خواہش مند

  

لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان اداکار علی ظفر بڑی سکرین پر مزید کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ علی ظفر کافی عرصے سے ماڈلنگ اور ٹی وی پر کام کررہے ہیں اور ان کا شمار باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے. علی ظفر کی پہلی فلم’’عشق والا لو’’ ماہ رواں میں ہی ریلیز کی گئی جس میں انہیں راحیلہ آغا اورحنان سمید جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کا موقع ملا۔

اس بارے میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا جہاں تک میرے کردار اور پرفارمنس کا سوال ہے تو میں اس بارے میں مطمئن ہوں کیونکہ یہ میرا پہلا پراجیکٹ تھا. ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے بتایا کہ میں ٹی وی کے ساتھ ساتھ مزید فلموں میں کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔

مزید : کلچر