ایم آر شوکی’’کاتب تقدیر‘‘ بنائیں گے

ایم آر شوکی’’کاتب تقدیر‘‘ بنائیں گے

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر ایم آرشوکی ’’کاتب تقدیر‘‘ بنائیں گے۔ ایم آر شوکی نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل’’کاتب تقدیر‘‘ کی تمام تر کا غذی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ نئے سال کے آغاز پر ہی اس کی ریکارڈنگز کا آغاز کردیا جائے گا اور جنوری میں مقامی ہوٹل میں اس کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں ٹی وی فلم سٹیج اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ یہ ڈرامہ سیریل دیکھنے والے بڑے فخر سے کہ سکیں گے کہ سب چینلز پر اس طرح کے ڈرامے پیش ہونے چاہیئے انہوں نے کہاکہ اس ڈرامہ سیریل کو پرائیویٹ چینل سے آن ائیر کیا جائیگا۔

جس میں نامور اور منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ ساتھ نئے چہرے بھی شامل ہوں گے۔ایم آرشوکی نے بتایاکہ اس وقت چینلز پر ڈراموں کا فقدان ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم ریٹنگ کے چکر میں ہمسایہ ملک کے کلچرکو اپنا رہے ہیں جس سے پاکستان کی پہچان اصل ڈرامہ غائب ہوتا جارہاہے انشاء اللہ ’’کاتب تقدیر‘‘ اپنی کہانی اداکاری اور پکچرائیزیشن کے اعتبار سے ایک معیاری ڈرامہ ثابت ہوگا۔اس ڈرامہ سیریل کے انچارج پروڈکشن ملک آصف شہزاد اور نگران اعلیٰ میاں جاوید اکرام ہوں گے۔یاد رہے کہ اس ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر پروڈیوسر ایم آرشوکی ماضی میں خود بھی پی ٹی وی کے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید : کلچر