شالیمار تھیٹر میں آج سے نیا سٹیج ڈرامہ’’مٹھے سوڈے‘‘شروع ہوگا

شالیمار تھیٹر میں آج سے نیا سٹیج ڈرامہ’’مٹھے سوڈے‘‘شروع ہوگا

لاہور( فلم رپورٹر ) شالیمار تھیٹر میں آج سے نیا سٹیج ڈرامہ’’مٹھے سوڈے‘‘شروع ہورہا ہے اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔سٹیج ڈرامہ’’مٹھے سوڈے‘‘کے نمایاں فنکاروں میں آفرین پری،ہما علی،نگینہ جان،عقیل حیدر،اسد مکھڑا،شہزاد شوکی،وقاص کیدو اور طوطی مراد شامل ہیں۔اس ڈرامہ میں ملتان کی نامور سٹیج اداکارہ و پرفارمرشیلا چوہدری بھی فن کا جادو جگائیں گی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ میں نے اور میرے پروڈیوسر نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔اس ڈرامے کے لئے پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔

س کے ساتھ ساتھ نئے سیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

Back to Conversion Tool

مزید : کلچر