نوجوان گلوکار و موسیقار ظہیر مختار انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک

نوجوان گلوکار و موسیقار ظہیر مختار انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک
 نوجوان گلوکار و موسیقار ظہیر مختار انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک

  

لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان گلوکار و موسیقار ظہیر مختار حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 35 سال تھی ،ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز نماز ظہرکے بعد سبزہ زار میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ظہیر مختارلیجنڈ میوزک ڈائریکٹر ناشاد کے بھتیجے، نامور موسیقار واجد علی ناشاد کے برادر نسبتی،گلوکار امیر علی ناشاد کے کزن اور موسیقار نوید واجد علی ناشاد کے ماموں تھے۔ظہیر مختار ان دنوں حسن عسکری ، شاہد رانا اور جرار رضوی کی فلموں کا میوزک تیار کررہے تھے۔شوبز حلقوں نے ان کی جواں سال موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کلچر