شام موسیقی عارف لوہار، شیرمیاں داداور انور رفیع کی شاندار پرفارمنس
لاہور (فلم رپورٹر) لاہور میں شام موسیقی فوک گلوکار عارف لوہار، شیرمیاں داد، انور رفیع سمیت دیگر نامور فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کوچار چاند لگا دیئے۔الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں نامور گلوکاروں اور فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سماں باندھ دیا۔
تقریب کا آغاز نوجوان فنکارں کی صوفی ڈانس پرفارمنس کیا گیا۔ محفل موسیقی مشہور زمانہ لوک گلوکار عارف لوہار کی آواز سماعتوں میں رس گھولتی رہی۔ معروف گلوکار انور رفیع نے بھی مشہور گیت گا کر شرکا سے خوب داد پائی۔
تقریب میں نوجوان فنکاروں کے رقص نے حاضرین محفل کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔ نامور گلوکار شوکت علی ہدایتکار سید نور سمیت شوبز شخصیات بھی تقریب کو رونق بخشی۔