سینئر اداکا ر انجم حبیبی دو فلموں میں کاسٹ
لاہو ر(فلم رپورٹر) سینئر اداکا ر انجم حبیبی کو دو فلموں میں کاسٹ کر لیا گیا۔ انجم حبیبی کو رائٹر و ڈائریکٹر سلیم مراد نے اپنی فلم ’’ناطہ ‘‘میں کاسٹ کیا ہے جبکہ پروڈیوسر اورڈائریکٹر حبیب مرزا نے ان کو اپنی پنجابی فلم ’’سلطان ‘‘میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا ہے ۔
انجم حبیبی ان دنوں سلیم مراد کی فلم ’’ناطہ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور 31دسمبر کو فلم ’’سلطان ‘‘کی اوپننگ میں حصہ لیں گے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ انجم حبیبی بیک وقت دو فلموں میں اداکار ی کررہے ہیں ۔