فرحان اختر کی فلم گولڈ کی عکسبندی مکمل کرلی گئی

فرحان اختر کی فلم گولڈ کی عکسبندی مکمل کرلی گئی

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ فلم گولڈ کی عکسبندی مکمل کر لی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈیوسر فرحان اختر نے انسٹاگرام پر فلم گولڈ کے مرکزی کرداروں اکشے کمار ، مونی رائے ، کونال کپور ،امت سدھ ،کوریوگرافر بوسکو مارٹس ،ہدایتکار ریما کگتی اور معوان پروڈیوسر رتیش سدھوانی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے ہمراہ فلم کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے۔ فلم کی کہانی 1948 میں لندن میں بھارت کے پہلے اولمپک میڈل جیتنے سے متعلق حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

مزید : کلچر