سلمان اور کترینہ کی سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد

سلمان اور کترینہ کی سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد
 سلمان اور کترینہ کی سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کو سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد دے کر سب پر بازی لے گئے۔سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں زور و شور سے اپنی فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور لوگوں کو اپنی فلم کی طرف متوجہ کرنے کے لیے ہر طریقہ اختیار کررہے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے سلمان خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں سلمان اور کترینہ اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی ایڈوانس مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔سلمان اور کترینہ کی یہ ویڈیو دراصل ملبوسات تیار کرنے والے بین الاقوامی برانڈ کے لیے بنائی گئی ہے، جسے فلم کی پروموشن کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس میں سلمان اور کترینہ نے اپنے پرستاروں کو سب سے پہلے نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ سلمان اور کترینہ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘کے ذریعے 5 سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر دھوم مچانے آرہے ہیں۔ فلم 22 دسمبر کوریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر