ملکہ ترنم نور جہاں کی 17ویں برسی کل منا ئی جا ئے گی

ملکہ ترنم نور جہاں کی 17ویں برسی کل منا ئی جا ئے گی
ملکہ ترنم نور جہاں کی 17ویں برسی کل منا ئی جا ئے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر) رنگ لا ئے کا شہیدوں کا لہو ،میریا ڈھول سپا ہیا تینو رب دیا رکھاں کی خالق سر کی ملکہ اللہ وسا ئی المعروف ملکہ ترنم نور جہاں کی 17ویں برسی کل منا ئی جا ئے گی۔ 1965کی جنگ میں اپنے ملی نغموں سے قوم اور پاک فوج کے جوش وجذبے کو گرما ئے رکھا تفصیلات کے مطابق 21ستمبر 1928میں قصور میں پیدا ہونے والی اللہ وسا ئی المعروف میڈم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے 17سال ہو گئے ۔نور جہاں کو بہترین پرفار منس پر تمغہ امتیاز اور پھر پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا 1965میں پاک بھارت جنگ کے دوران اپنی بیمار بیٹی کو گھرمیں چھوڑ کر قوم اور مسلح افواج کے جو ش و جذبے کو گرما نے کے لئے نغمے ریکارڈ کروانے کے لئے ریڈیوسٹیشن جا تی رہیں رنگ لا ئے کا شہیدوں کا لہو ،میریا ڈھول سپا ہیا تینو رب دیا رکھاں ،اے وطن کے سجیلے جوانوں قوم اور پاک فوج کا حوصلہ بڑھا تے رہے میڈ م نور جہاں کو 23دسمبر 2000کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثا بت ہوا اور وہ 74سال کی عمر میں اپنے خا لق حقیقی سے جا ملی ان کے گا ئے ہو ئے بے شمار گا نوں کی مسحور کن دھنیں آج بھی لا کھوں پرستاروں کے کا نوں میں رس گھول رہی ہیں ۔

مزید : کلچر