’ارتھ ٹو‘‘اور’’رنگریزا‘‘میں آج کانٹے دارمقابلہ شروع ہوگا

’ارتھ ٹو‘‘اور’’رنگریزا‘‘میں آج کانٹے دارمقابلہ شروع ہوگا
 ’ارتھ ٹو‘‘اور’’رنگریزا‘‘میں آج کانٹے دارمقابلہ شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لئے بنائی جانے والی دوفلموں میں آج کانٹے دارمقابلہ شروع ہوگا۔فلم ’ارتھ ٹو‘ کی کاسٹ میں شان، عمائمہ ملک، محب مرزا اور عظمیٰ حسن شامل ہیں، جبکہ ’’رنگریزا‘‘ میں اداکارہ عروہ حسین، غنا علی اور دیگر شامل ہیں۔ دونوں فلموں کے فنکارگزشتہ ایک ماہ سے بھرپور تشہیری مہم چلا رہے تھے اوراس دوران انھوں نے لاہور، کراچی، اسلام آباد کے علاوہ دیگرمقامات کے مختلف سکول، کالج، شاپنگ مال اور نجی چینلزکے پروگراموں میں بھی شرکت کرتے ہوئے اپنی فلموں کو پروموٹ کیا۔
اس حوالے سے عمائمہ ملک نے’’ پاکستان "کوبتایاکہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اب ہمارے ملک میں بننے والی فلموں کا جہاں معیاراچھا ہوا ہے، وہیں ان کی تشہیر کے لئے بھی باقاعدہ بجٹ رکھا جا رہا ہے۔ہم نے ایک انٹرنیشنل معیار کی فلم کا زبردست پروموشن کیا اورمجھے امید ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد ہماری کاوش کوسراہنے کے لئے سینماگھروں کا رخ کریں گے۔ دوسری جانب ’’رنگریزا‘‘ میں اہم کردارنبھانے والی اداکارہ غنا علی نے کہا کہ فلموں کے معیار میں حیرت انگیز تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ ایک طرف پڑھے لکھے نوجوان اس شعبے کواپنا رہے ہیں اوردوسری جانب فلموں کوبین الاقوامی معیار کے مطابق تیارکیا جارہاہے، جوکہ بہت اچھی بات ہے۔ اسی طرح سے پاکستان فلم انڈسٹری میں بہتری ہوگی اوربحالی کا عمل بھی تیز ہونے کی امید ہے۔دوسری طرف مہیش بھٹ نے بھی شان کی فلم کی کامیابی کے لئے دعائیہ پیغام بھیجا ہے۔

مزید :

کلچر -