پی ٹی وی لاہورکرسمس پر خصوصی کھیل ’’تم نا آؤ یہ کیسے ممکن ہے ‘‘آن ایئر ہوگا

پی ٹی وی لاہورکرسمس پر خصوصی کھیل ’’تم نا آؤ یہ کیسے ممکن ہے ‘‘آن ایئر ہوگا
 پی ٹی وی لاہورکرسمس پر خصوصی کھیل ’’تم نا آؤ یہ کیسے ممکن ہے ‘‘آن ایئر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر )پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز سے مسیحی بھائیوں کے لئے کرسمس پر خصوصی کھیل ’’تم نا آؤ یہ کیسے ممکن ہے ‘‘آن ایئر ہوگا ۔اس خصوصی کھیل کو فردوس کامران توشی نے تحریر کیا ہے اور یہ پروڈیوسرمحمد الیاس چوہدری کی پیش کش ہے ۔اس کھیل کے نمایاں فنکاروں میں ہانی بلوچ،نادیہ رشید،مہک علی ، رضا ولیم ، جانسن،بینش،اجمل دیوان،سوہنی ،جاذب کامران اور عبید شامل ہیں ۔یہ کھیل 25دسمبر کو پی ٹی وی ہوم پر پیش کیا جائے گا ۔پی ٹی وی پروڈیوسر خالد رشید کی پیشکش "کرسمس میوزک" کا آغاز روبن قمر کے پیغام سے ہوا ۔انیلا شیلے نے بائبل ریڈنگ کی جبکہ پروفیسر ڈینیل یوسف نے پاکستان اورمسیحی برادری کی امن و سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا مانگی ۔یوحنا آباد ، سینٹرل ہال اور ایف سی کالج سے تعلق رکھنے والے کوائرز نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
اس کرسمس میوزک کی موسیقی کو آر اے فہیم نے ترتیب دیا ۔ یہ پروگرام کرسمس کے روز پیش کیا جائے گا ۔میوزک پروگرام ’’کرسمس میوزک‘‘ بھی کرسمس کی خصوصی نشریات کا حصہ ہوگا۔پی ٹی وی لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی نے کہا کہ مسیحی ہمارے بھائی ہیں اور ان کی نمائندگی کے بغیر تو ہمارے قومی پرچم کی بھی تکمیل نہیں ہوتی ۔انہوں نے بتایا کہ روائت کے مطابق اس سال بھی پی ٹی وی کے تمام مراکز کرسمس کے موقع پر خصوصی پروگرام نشر کر رہے ہیں ۔

مزید :

کلچر -