یو ای ٹی میں ہائیڈرو پاور کے عنوان پر انٹرنیشنل کانفرنس

یو ای ٹی میں ہائیڈرو پاور کے عنوان پر انٹرنیشنل کانفرنس

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سنٹر آف ایکسیلنس اِن واٹر ریسورسز نے ہائیڈرو پاور کے عنوان پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کروایا۔ کانفرنس میں ملائیشیا سمیت دنیا بھر سے نامور ماہرین نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ گزشتہ چند عشرں سے ملک توانائی کے شدید بحران میں مبتلا ہے اس سلسلے میں حکومت نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر کے کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ مگر بھر بھی اس سلسلے میں ابھی کام کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس طرح کی کانفرنس انجینئرنگ کے اساتذہ ،طلباء اور ماہرین کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے علم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

وائس چانسلر نے کانفرنس کے منتظمین کو کانفرنس کے شاندار انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

۔ اس موقع پروفیسرحضرات نے طلباء پر زور دیا کہ وہ صنعتی تقاضوں کے مطابق اپنے علم اور تجربے کو استوار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی کانفرنسز کا انعقاد یونیورسٹی کے طلباء طالبات اور صنعتی ورکروں کے لئے خوش آئند ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیئے گے۔#

مزید : میٹروپولیٹن 4