عصر حاضر میں تمام انجینئرنگ اور سائنسز متفرق مرکب بن چکے،ڈاکٹر نقی بٹ

عصر حاضر میں تمام انجینئرنگ اور سائنسز متفرق مرکب بن چکے،ڈاکٹر نقی بٹ

ٓلاہور(ایجوکیشن رپورٹر)قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ نے کہا کہ عصر حاضر میں تمام انجینئرنگ اور سائنسز متفرق مرکب بن چکے ہیں جن کی سرحدی حدود کا تعین کرنا بہت دشوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس محققین کو دوسروں کے شعبوں بارے جاننے کیلئے بہترین ماحول فراہم کرے گی۔ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ’انجینئرنگ سائنس ‘کے موضوع پرمنعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا ہے کہ قومی ترقی کیلئے ہمیں انجینئرنگ کے مسائل کوخود حل کرنا ہوگا۔کانفرنس میں قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہدبٹ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، آسٹریا، ملائیشیا، اٹلی سمیت ملک بھر سے وفود، فیکلٹی ممبران ، انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایلومینائی بشمول ڈاکٹر اصغر علی بٹ، ڈاکٹر عارف بٹ، ڈاکٹر شفقت نواز، ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر سید ظہور الحسن، ڈاکٹر ظفر رشید، کانفرنس سیکریٹری ڈاکٹر محمود سلیم و دیگر نے شرکت کی۔قائم مقام وی سی پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے انجینئرنگ کے شعبہ پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے انجینئرز کو ترقی کے بھرپور مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے انڈسٹری اور اکیڈیمیہ کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔ ڈائریکٹر ادارہ کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی نے کہا کہ کانفرنس تعلیم دانوں اور محققین کو ایک دوسرے کے خیالات و تجربات کا تبادلہ کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گی جس سے قومی و بین الاقوامی طریقوں کے مطابق تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں اورکامیابیوں کو جانچنے کا موقع بھی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے مہارت سے بھرپورانجینئرز پیدا کئے ہیں اور ہم کوشش کریں گے کہ ہماری ڈگریاں دنیا بھر میں تسلیم کی جائیں۔بعد ازاں قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ اور ایلومینائی ممبران نے ادارہ کی صد سالہ سالگرہ کے سلسلے میں 100پونڈ کا کیک کاٹا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4