شہبازشریف دن میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں،فرخ مون

شہبازشریف دن میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ شہبازشریف دن میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں۔

آئندہ الیکشن میں وہ وزیراعظم نہیں بلکہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے اوراگلے وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔
فرخ جاوید مون نے کہا کہ جونیجو کا ساتھ چھوڑ کرجنرل ضیا کا ساتھ دینے والے نوازشریف کا عدلیہ اور فوج کے خلاف واویلا بے بنیاد اورملکی مفاد کے منافی ہے۔

اوران کے منہ سے جمہوریت اورووٹ کے تقدس کی باتیں قیامت کی نشانی ہے،’’مجھے کیوں نکالا‘‘فلاپ فلم کے بعد اب شریف سیاسی شہادت کیلئے اداروں سے ٹکرانا اورملک میں مارشل لا لگواناچاہتے ہیں۔

ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں ولن کا رول ادا کررہے ہیں وہ اپنے درباریوں کے سامنے مگرمچھ کے آنسو بہاکرہیرونہیں بن سکتے کیونکہ اب وہ سیاست سے ہمیشہ کیلئے زیروہوچکے ہیں وہ جمہوریت کا مقدمہ نہیں بلکہ کرپشن کا مال بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں اسی لیے وہ اب’’مجھے ملک لوٹنے دو‘‘تحریک چلانا چاہتے ہیں۔