پرامن معاشرہ کیلئے قانون سازی اور عمل درآمدناگزیرہے،سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر )قانون"عارضی رہائش پذیر افراد کی معلومات پنجاب 2015 "پر روح کیمطابق عمل کرنے سے ہی امن وامان کی صورت حال مزید بہتر ہوگی ان خیالات کا اظہارسنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام’’اپنے کرایہ دار کو جانو فورم‘‘کی سینئر ممبر سعدیہ سہیل رانانے ایک پریس بریفنگ میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن معاشرہ کی تشکیل میں جہاں موثر قانون سازی اور عمل درآمد نہایت اہم ہے وہیں شہریوں کا ذمہ دارانہ کردار بھی اہمیت کا حامل ہے اس موقع پر خواجہ کاشف نائب صدر ایل ڈی اے یونین (فورم ممبر)نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔
تے ہوئے کہا کہ لاہور میں جہاں روزگار کے مواقع دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ ہیں وہیں بڑے تعلیمی ادارے ،بڑے صحت کے مراکز کے علاوہ دیگر معاشرتی سہولیات زیادہ ہیں۔
جس وجہ سے دیگر شہروں سے آبادی کا بہاؤ بہت زیادہ ہے۔دوسرے شہروں سے آنے والے خاندان،طلبہ، سرکاری و غیرسرکاری ملازمین،کاروباری افراداوغیرہ اکثر کرائے کے مکانات یا ہاسٹلز،ہوٹلز میں عارضی بنیادوں پر سکونت اختیار کرتے ہیں،اس صورتحال میں اس قانون کی اہمیت و عملدرآمد کی ضرورت اور بڑھ جاتی ہے، متذکرہ فورم پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں قائدانہ کرادار ادا کرتے ہوئے رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھقانون پر عملدرآمد کے ضمن میں متعلقہ اداروں/حکام سے ملاقاتیں کرکے مذکورہ قانون سے متعلق عوامی آگاہی مہم میں معاونتی کرداربھی ادا کررہا ہے ، ضلعی سطح پرقائم "اپنے کرایہ دار کو جانیئے فورم" میں اہم اسٹیک ہولڈرز جس میں ایک ایم این اے،تین ایم پی ایز، ڈپٹی میئر ، ایک یو سی چیئرمین،ایک وائس چیئرمین سمیت اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان شامل ہیں۔عام شہریوں کے مابین اس قانون کی آگاہی بڑھانے کی غرض سے160 نوجوان رضاکاروں کی آٹھ تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے بعد انہیں کمیونٹی /یونین کونسل/وارڈکی سطح پر سولہ گروپوں میں منظم کرکے 80کمیونٹی اجلاس منعقد کئے گئے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے1609 بشمول 868مرد 741خواتین نے شرکت کی۔انہوں مزید کہا کہ اس قانون کی عوامی سطح پرتشہیر کی غرض سے دو سطحوں/ مرحلوں یعنی تشہیری مہم بذریعہ میڈیا اورتشہیری مہم بذریعہ بینر ز/رکشہ فلیکس کی صورت میں چار ماہ تک عزیزبھٹی ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن میں جاری رہی۔ یاد رہے کہ سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ایک رجسٹرڈ تنظیم ہے جس کو تشکیل دینے والے کارکن گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈویلپمنٹ سیکٹر سے وابستہ ہیں۔ مقامی حکومتوں ، سوک و پولیٹیکل ایجوکیشن ، انتخابی مراحل اور گورننس سے متعلقہ کاموں کے حوالے سے سنگت ڈویلپمنٹ