فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جاری

فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک صوبہ بھر میں الحاق شدہ سکولوں کا اٹھارواں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق دسویں روز کے اختتام پر صوبہ پنجاب کے چھ اضلاع اوکاڑہ ، پاکپتن، بھکر، سرگودہا، بہاولپور اور رحیم یار خان کے5 235 پارٹنرسکولوں کا ٹیسٹ مکمل ہو چکا ہے ۔ترجمان کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے اوکاڑہ کے سکولوں میں ہونے والے کیواے ٹی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پارٹنر سکولوں میں ہونے والے کیو اے ٹی کا جائزہ لینا تھا، جبکہ دوسری جانب پیف کے ڈائریکٹر ایم اینڈ ای کرنل (ر) اطہر رؤف بہاولپور کے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کی ۔ یہ کیو اے ٹی سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنے کے لیے سال میں ایک دفعہ لیا جاتا ہے ۔ سکولوں کا مالی معاونت کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ٹیسٹ پاس کرنا بہت ضروری ہے ۔اس کے علاوہ اکیڈیمک ڈویلپمنٹ یونٹ (ADU) میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد کیو اے ٹی کے دوران آنے والی کسی بھی پریشانی سے فوراً بچا جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4