عام انتخابات میں زرداری اور بلاول کی قیادت میں کلین سویپ کریں گے،اشرف بھٹی

عام انتخابات میں زرداری اور بلاول کی قیادت میں کلین سویپ کریں گے،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ہم اپنے قائد ین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر سے کلین سویپ کریں گے اور عوامی طاقت سے کامیاب ہو کر بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیارعظم بنائیں گے ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 129مین کارکنون سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ محمد اشرف بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ کیخلاف نااہل نوازشریف کی مہم بری طرح سے ناکام ہوگی جس طرح سے عوام نے ان کے جی ٹی روڈ کے مارچ کو مسترد کردیا تھا ٹھیک اسی طرح سے ان کی ملکی اداروں کے خلاف مہم بھی ناکامی سے دو چار ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ میاں نوازشریف کی طرح ان کے چھوٹے بھائی میاں شہبازشریف بھی نااہل ہونگے ۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا پیپلز پارٹی اس سانحہ کے مظلوموں کی جنگ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے حکمران جماعت کو اس کا حساب دینا ہی پڑ ے گا اس ایشو پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4