یورپی پار لیمنٹ کے رکن واجد خان کی چوہدری محمدسرور سے ملاقات
لاہور( نمائندہ خصوصی ) یورپی پار لیمنٹ کے رکن واجد خان کی تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور سے ملاقات ‘بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے ‘مسئلہ کشمیر اور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ‘امریکہ سے بیت المقد س کے حوالے سے فیصلہ فوری واپس لینے کامطالبہ کر دیا۔ جمعرات کے روز یورپی پار لیمنٹ کے رکن واجد خان نے چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مسلمان ممالک کو جتنے اتحاد کی ضرورت ہے شاید ماضی میں کبھی نہیں رہی ہے۔
اور وقت آچکا ہے کہ تمام مسلمان ممالک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حوالے کیلئے یکجا ہوجائے ‘امر یکہ کا بیت المقد س کے حوالے سے فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔
امر یکہ اس کو فوری واپس لے کیونکہ ایسے فیصلے امن کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یورپی پار لیمنٹ کے اراکین کو اپنی آواز کو مزید تیز کر نا چاہیے اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں پر یورپی پار لیمنٹ کے ذریعے دباؤ ڈالا جائے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر یں اور امر یکہ کو مجبور کیا جائے وہ بیت المقدس کے حوالے سے اپنا فیصلہ کل نہیں آج ہی واپس لے جبکہ رکن یورپی پار لیمنٹ واجد خان نے کہا کہ چوہدری سرور یورپ میں سیاست کر نیوالے پاکستانیوں کیلئے رول ماڈل ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل دنیا میں امن کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے اس لیے بھر پور آواز بلند کر یں گے ۔