چوہدری عامر صدیق نے مصری شاہ سیکٹر نمبر 7کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن تقسیم کئے

چوہدری عامر صدیق نے مصری شاہ سیکٹر نمبر 7کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن تقسیم کئے

لاہور(پ ر )لوہا مارکیٹ مصری شاہ کی مرکزی آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سیکٹر نمبر 7کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب بادامی باغ میں منعقد ہوئی ۔مرکزی صدر لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق نے عہدیداران کو نوٹیفکیشن تقسیم کئے ۔تقریب میں چوہدری بشیر کمبوہ،شیخ یوسف،حافظ عبدالباسط،عاصم شفیع،مہر محمد امین،نعمان سجاد سمیت مرکزی و صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ ہم نے خدمت کی سیاست کو اپنا اصول بنایا ہے ہماراعزم ہے کہ لوہا مارکیٹ مصری شاہ کو جدید کاروباری مرکز بنائیں گے۔ہم نے یہاں سے سود کا خاتمہ اور غنڈی گردی اور چھوٹے تاجروں کے ساتھ زیادتیوں کا خاتمہ کرنے کا اعادہ کیا ہے۔سیکٹر نمبر7کے صدر ملک یاسر انور سینئر نائب صدر نعمان سجاد ،جنرل سیکرٹری مہر محمد امین ،نائب صدور حاجی نیاز نے خطاب کیا۔

تے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ تاجروں خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں گے ۔کسی غنڈہ عناصر کو مارکیٹ میں بدمعاشی نہیں کرنے دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4