احمد پیلس ہال کینال روڈ مغل پورہ کی شاندار افتتاحی تقریب

احمد پیلس ہال کینال روڈ مغل پورہ کی شاندار افتتاحی تقریب

لاہور(پ ر) احمد پیلس ہال کینال روڈ مغل پورہ کی شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جس میں پاکستان جسٹس پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ارشد وقاص مہمان خصوصی تھے افتتاحی تقریب میں ہر مکاتب فکر سیاسی و سماجی راہنماؤں کی کثیر تعدادنے شرکت کی اس موقع پر احمد پیلس ہال کے ڈائریکٹر احمد نعمان نے کہا کہ لاہور میں سینکڑوں کی تعداد میں شادی ہال موجود ہیں لیکن یہ شادی ہال ان سب سے منفرد خصوصیات کا حامل ہو گا۔ یہاں ہونے والی تقریبا ت میں سستے داموں تمام سہولیات میسر ہوں گی اس موقع پر محمد ارشد وقاص نے کہا علاقہ میں کافی عرصہ سے ایک معیاری شادی ہال کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اپنی تقریب کے لئے دوسرے علاقوں کا رخ اختیار نہیں کرنا پڑے گا۔ ہماری دعا ہے کہ احمد نعمان بھی وقت کے ساتھ آنے والوں کے ساتھ دوسروں جیسا رویہ اختیار نہ کریں۔ تقریب سے میاں عبدالرزاق، عبدالغفور، زبیر خان شکیل احمد، شیخ فیاض، حمزہ حنیف اور عبداللہ حنیف نے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4